احتلام
اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو جنسی قوت سے نوازا ہےکوئی بھی انسان (لڑکا،لڑکی) جب تیرہ چودہ سال کا ہوتا ہے تو اس میں جنسی تبدیلیاں ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ مردوں میں آواز کا بھاری ہونا، بغل اور ناف کے نیچے بال پیدا ہو جاتے ہیں۔چہرے پر داڑھی اور مونچھیں آنا جنسی خواہشات اور حرکات پیدا ہونے لگتی ہیں اور رات کو احتلام ہونے لگتا ہے۔ رات کو سوتے وقت مادہ منویہ کا خارج ہونا ہی احتلام کہلاتا ہے۔ طبعی احتلام ہمیشہ خواب کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس میں...